ڈیرہ مرادجمالی(رپورٹ نصیراحمد مستوئی)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزادکی زیراصدارت نصیرآباد میں شجر کاری مہم کے حوالے سے آفیسران کا ایک اجلاس منعقدہوا اجلاس میں نائب ناظم جنگلات نصیرآباد شیراحمد کرد،اسسٹنٹ کمشنرچھترخادم حسین کھوسہ بشراحمد ناصر، ایس ایس پی این ایچ اے ولی محمدبڑیچ،عتیق اللہ کھوسہ، ایم ایس ڈاکٹر ایازحسین جمالی،چیف آفیسرحاجی خان جونیجو،اصغر علی رند،غلام مصطفیٰ ہانبھی،ڈاکٹر عبدالسلام مستوئی،اور ڈی ایس ایم شاہجہان مینگل سمیت دیگر ضلعی آفیسران شریک تھے شجرکاری مہم کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے نائب ناظم جنگلات نصیرآباد شیراحمد کرد نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ہربشر دوشجرکا سلوگن دیا گیا ہے یکم اگست سے سات اگست تک تین ہزارپودے لگائے جائیں گے اور پانچ ہزار پودے تقسیم کئے جائیں گے جبکہ مون سون موسم میں بیس ہزار پودے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کئے جائیں گے جو بلترتیت تمام ضلعی آفیسران میں تقسیم کئے جائیں گے جنہیں لگوانا اور ان کی مکمل دیکھ بھال ان آفیسران کے ذمے ہوگا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اظہرشہزاد نے کہاکہ وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری بلوچستان صوبے میں شجرکاری مہم میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اس لئے تمام ضلعی آفسیران کے ذمے تقسیم کئے گئے پودے لگانا ہونگے نصیرآباد بلوچستان کا گرین بیلٹ ہے یہاں پر پانی وافرمقدارمیں دستیاب ہے اس لئے لگائے جانے والے پودوں کی نشوونما پر خصوصی دلچسپی دکھانی ہوگی تاکہ پودے ضائع ہونے سے بچ سکیں۔