جام نوازعلی /ٹنڈو آدم (نامہ نگاران) جام نوازعلی کے قریب جمڑائوکینال میں نامعلوم شخص کی تیرتی ہوئی نعش دیکھ کرعلاقہ مکینوں نے جام نوازعلی پولیس کواطلاع دی مگر جام نوازعلی پولیس نے لاپرواہی کامظاہرہ کیا اور نعش کو اپنی حدود کراس کرنے کاانتظارکیا علاقہ مکینوں کے مطابق جام نوازعلی پولیس نے نعش کونہیں نکالا جو جام نوازعلی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ٹنڈوآدم سے نامہ نگار کے مطابق نعش کو دیکھ کر لوگوں نے دلور پولیس پوسٹ پر اطلاع دی۔ پولیس نے بے حسی کی انتہا کرتے ہوئے نعش نکالنے کے بجائے نعش کو اپنی
حدود سے آگے روانہ کردیا۔ نا معلوم شخص کی نعش کئی روز پرانی لگ رہی تھی۔
جام نواز علی پولیس کی بے حسی، کینال میں تیری نعش کو آگے بڑھادیا
Aug 03, 2021