حضرو (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ناکام ترین حکومت کا ایوارڈ لے کر ہی عوام کی جان چھوڑیگی آزاد کشمیر الیکشن اگر فیئر ہوتے تو مسلم لیگ (ن) کی کامیابی یقینی تھی اب وقت آگیا ہے کہ عوام تبدیلی سے جان چھڑائیں تحریک انصاف کی حکومت نے جو بھی وعدے عوام سے کیے تھے ایک بھی پورا نہیں کیا گیا بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی سے غریب عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے ان خیالات کا اظہارانہوںنے اپنے دورہ حلقہ کے موقع پر معززین علاقہ سے گفتگو کے دوران کیا جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ملک وقوم تعمیر وترقی کی جانب گامزن تھی لیکن آج اس کے مقابلے میں عوام دو وقت کی روٹی کو بھی ترس گئے پٹرولیم مصنوعات ،اشیاء خورد نوش سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں چھچھ کو گل گلزا ر بنایا عوام کو صحت ،تعلیم سمیت دیگر بڑے منصوبوں سے چھچھ کے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ۔
وقت آگیا ہے کہ عوام تبدیلی سرکار سے جان چھڑائیں : جہانگیر خانزادہ
Aug 03, 2021