جنڈ ( نامہ نگار) ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود نے گذشتہ روز جنڈ میں منعقدہ امن میٹنگ کے شرکاء سے کہا کہ مذہبی قائدین اور منتظمین تمام مسالک و عقائد کے درمیان اتحاد واتفاق کو قائم ودائم رکھنے کیلئے پیار ومحبت سے مذہبی ہم آہنگی برقراررکھیں اندرونی اوربیرونی مشکوک لوگوں کی حرکات وسکنات پر کڑی نظر رکھیں آمد ہ محرم الحرام کے جلوسوں امام بارگاہوں میں ہونیوالی مجالس اور مقامات پر منعقدہ مذہبی محافل کی سیکورٹی کیلئے تمام اقدامات کریں اور جملہ پروگرامات کے مقررکردہ اوقات کی پابندی کی جائے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنڈ اعجاز عبدالکریم ڈی ایس پی محمد اسلم ڈوگر ، ملِک ممتاز خان ، مظہر الاسلام گوندل ، پیر سید سعادت علی شاہ ، قاری رضا محمد چشتی ،علامہ مفتی محمد عبداللہ ، ملِک محمد اشراف خان سید محبوب حسین شاہ نقوی سید ضمیر الحسن شاہ ، محمد رفیق ملِک نور خان بھنڈر ، ملِک غلام شاہ ملِک مظہر عباس اعوان احمد دین خان ودیگر سرکردہ شخصیات شریک ہوئیں ۔