کامرہ کینٹ(نامہ نگار)یوم آزادی 14اگست کے موقع پر چھچھ چوراسی کے تحت علمی، ادبی، صحافتی شخصیات اور مختلف اداروں کو ایوارڈ ز سے نوازا جائے گا، چھچھ چوراسی کے چیئرمین ڈاکٹر خاور چودھری اور جنرل سیکرٹری نثار علی خان نے میڈیا کو بتایا کہ امسال 39ایوارڈز مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو دیئے جائیں گے، شخصیات اور اداروں کا چناؤ عوامی رائے اور تنظیم کی جیوری کی مشاورت پر کیا گیا ہے، انور صولت ایوارڈ کیلئے معروف صحافی نثار علی خان، بزرگ صحافی انور مرزا، ڈاکٹر مسعود اختر اور نواز خان شامل ہیں، ممتاز ادیب۔ توقیر علی زئی ایوار ڈ کیلئے سلطان محمود، فائق ترابی اور احمد عقیل کا قرعہ نکلا ہے اسی طرح جنرل جہانداد خان فلاحی ایوارڈ جالا ویلفیئر غورغشتی، چائلڈ ویلفیئر اوربرہ زئی ویلفیئر کو دیئے جائیں گے جبکہ تعلیمی میدان میں خدمات انجام دینے والی شخصیات ملک حق نواز خان، پروفیسر حق نواز خان وحید اورپروفیسر محمد زکریا کو خانزادہ تاج تعلیمی ایوارڈ پیش کئے جائیں گے، احمد داؤد ایوارڈ کیلئے محمد خالد خان، سید نصرت بخاری اور ارشد علی ارشد کے نام چنے گئے، حکیم یوسف حضروی ایوارڈکیلئے ڈاکٹر خالد عبدالمعید، ڈاکٹر اشرف بٹ اور ڈاکٹر ہاشم خان کے نام سر فہرست رہے۔