خواتین پر پراسرار دورے، جادوگر نے زندگیاں برباد کردیں

پڈعیدن (نامہ نگار )  نواحی گاؤں حاجی جلال لاشاری میں پھیل برادری کی شادی شدہ چارخواتین پر گزشتہ چار روز سے  پراسرار طور پر غشی کے دورے پڑنے لگے چاروں خواتین دن رات تڑپ تڑپ کر بے ہوش ہو جاتی ہیں اس سلسلہ میں سومر پھیل ، جمعہ پھیل ، صدیق پھیل ، گورک پھیل ،بگو پھیل ، و دیگر نے  الزام عائد کیا کہ مبینہ طور پر سھٹہ میل کے علاقہ کرنل کے رہائشی جادوگرنے ہماری خواتین پر کالا علم کر کے انہیں بے حال کیا ہوا ہے خواتین مسلسل چار روز سے چیخ و پکار کرکے تڑپ تڑپ کر بے ہوش ہوجاتی ہیں نہ کچھ کھاتی ہیں اور نہ کچھ پیتی ہیں تمام گھر والے سخت اذیت کا شکار ہیں ، انہوں نے کہا کہ یہ جادوگر پہلے بھی کئی گھر برباد کر چکا ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد عرفان بلوچ ،ایس ایس پی نوشہروفیروز الطاف حسین لغاری سے مطالبہ کیا ہے کہ مزکورہ جادوگر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کر کے مزید لوگوں کی زندگیاں بچائی جائے۔
جادوگر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...