محرم میں شرانگیزی پھیلانے والوں کیخلاف قانون حرکت میں آئیگا: آغا ظہیر عباس

Aug 03, 2021

خانیوال (نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ پولیس نے عاشورہ محرم الحرام کے لئے تشکیل کردہ پلان پر عملدرآمد شروع کردیااس ضمن میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیرعباس شیرازی کی زیر صدارت لائسنسداران اورمنتظمین مجالس وجلوس منعقد ہوا ۔ ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع بھر میں امن کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ہے جس کے لئے محرم الحرام کے دوران لائسنسداران مجالس وجلوس اپنا مثبت کرداراداکریں اورمہذب شہری ہونے کے ناطے محرم الحرام کے دوران شرپسند عناصر کے مذموم مقاصد کے خاتمہ کے لئے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں۔انہو ں نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران شرانگیزی پھیلانے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئیگادوران اجلاس حاضرین کی جانب سے محرم الحرام کے دوران امن کے حوالہ سے بھرپور یقین دہانی کرائی گئی۔

مزیدخبریں