میلسی (نامہ نگار) ایکسین میپکو میلسی ڈویژن چوہدری محمد اکرم جاوید جٹ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز شدید بارش کے باعث بجلی کے مختلف پولز ٹوٹنے سے بجلی کے ترسیلی نظام میں عارضی تعطل پیدا ہو ا میپکو کے بہادر لائن اسٹاف نے جان کی پرواہ کیے بغیر شدید بارش کے دوران رات دن محنت کرکے ٹوٹے ہوئے پولز تبدیل کئے اور بجلی کی ترسیل بحال کردی جبکہ صارفین کی دیگر شکایات پر بھی بجلی سپلائی کو بحال کیا جارہا ہے۔