پنجاب حکومت نے تعلیم کے فروغ کیلئے جامع منصوبہ بندی کر لی: عبدالحئی دستی

Aug 03, 2021

مظفر گڑھ‘ منڈا چوک (ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نامہ نگار) صوبائی مشیربرائے زراعت سردار عبد الحئی خان دستی نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے حکومت پنجاب نے غربت کے خاتمے اور تعلیم کے فروغ کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ہے جس پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے یہ بات انہوں نے سبزروجت میں پرائمری سکول کو مڈل کا درجہ دلانے اور مقامی آبادیوں میں سولنگ لگانے کے منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ تعمیر و ترقی کا یہ عمل جاری ہے اور جلد ہی مزید سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔اس موقع پر سردارخان گوپانگ خان، عزیزسنجرانی اور علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزیدخبریں