پاکستان:کورونا کا زور: مزید 67 افراد جان سے گئے، 3 ہزار 582 نئے کیسز رپورٹ

Aug 03, 2021 | 12:48

ویب ڈیسک
پاکستان:کورونا کا زور: مزید 67 افراد جان سے گئے، 3 ہزار 582 نئے کیسز رپورٹ
پاکستان:کورونا کا زور: مزید 67 افراد جان سے گئے، 3 ہزار 582 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 582 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر 67 مزید شہری انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 10 لاکھ 43 ہزار 277 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 23 ہزار 529 افراد وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 798ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 61 لاکھ 58 ہزار 330 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ 19 فیصد رہی۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1 ہزار 355 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے ملک بھر میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار 375 جبکہ فعال کیسز 75 ہزار 373 ہو گئے۔
صوبہ سندھ میں کورونا سے 3 لاکھ 87 ہزار 261 افراد متاثر جبکہ 6 ہزار 57 جاں بحق ہوئے، پنجاب میں کیسز 3 لاکھ 58 ہزار 387 جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہزار 83 رپورٹ ہوئی۔
خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 45 ہزار 306 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 4ہزار 477 انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں 30 ہزار 627 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 328 کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔
آزاد جموں و کشمیر میں وائرس کے 25 ہزار 34 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا کے باعث 633 شہری جاں بحق ہوگئے۔ اسلام آباد میں وائرس کے 88ہزار 344 کیسز اور 804 اموات رپورٹ ہوئیں۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے 8 ہزار 318 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث انتقال کر جانے والے شہریوں کی تعداد 147 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث شرحِ اموات 2.3فیصد رہی۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل حکومت نے کراچی سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن کا ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ کورونا کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کے دوران صوبے بھر میں آج سے ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے۔
سندھ حکومت نے 31 جولائی کو لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ کاروباری مراکز  8 اگست تک بند رہیں گے۔ صحافی برادری اور میڈیا ورکرز کو کورونا ایس او پیز کے ساتھ صحافتی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔

مزیدخبریں