وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک کے خیرخواہ محب وطن عمران خان کا بیانیہ سب پر بھاری ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ م اور ش کی لڑائی میں پوری ن لیگ لڑکھڑا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ن ، م او ش لیگ ذاتی ایجنڈے کی خواہش کی تکمیل میں ہلکان مارے مارے پھر رہے ہیں۔ یہ مافیا کے کارندے اور ملکی سیاست میں انکا کوئی مستقبل نہیں، قوم کی طرف سے یہ ٹولہ مسترد ہوچکا ہے۔
م اور ش کی لڑائی میں پوری ن لیگ لڑکھڑارہی ہے۔ن ,م او ش لیگ ذاتی ایجنڈے کی خواہش کی تکمیل میں ہلکان اورمارے مارے پھر رہے ہیں۔یہ مافیاکے کارندے, ملکی سیاست میں انکا کوئی مستقبل نہیں۔قوم کی طرف سے یہ ٹولہ مسترد ہوچکا ہے۔ملک کے خیرخواہ محب وطن عمران خان کا بیانیہ سب پر بھاری ہوچکا ہے
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 3, 2021
فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ م اور ش میں گھمسان کارن پڑچکا ہے۔ چچا بھتیجی کھل کر آمنے سامنے اور دست وگریباں ہوچکے ہیں۔ کنیزیں اور درباریوں کی باچھیں کھل چکی ہیں اور وہ حواس باختہ ہوچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ظل سبحانی دوم کے جعلی راجکماری کے بیانیے پر ڈرون اٹیک کے بعد نقلی راجکماری کا بیانیہ پارہ پارہ، ریزہ ریزہ اور کرچی کرچی ہوچکا ہے۔
م اور ش میں گھمسان کارن پڑچکا ہے۔چچا بھتیجی کھل کرآمنےسامنےاوردست وگریباں ہوچکے ہیں۔کنیزیں اوردرباریوں کی بانچھیں کھل چکی ہیں اور وہ حواس باختہ ہوچکے ہیں۔ظل سبحانی دوم کے جعلی راجکماری کے بیانیے پر ڈرون اٹیک کے بعد نقلی راجکماری کابیانیہ پارہ پارہ ریزہ ریزہ اور کرچی کرچی ہوچکا ہے
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) August 3, 2021