م اور ش کی لڑائی میں پوری ن لیگ لڑکھڑا رہی ہے: فردوس عاشق اعوان

Aug 03, 2021 | 14:28

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک کے خیرخواہ محب وطن عمران خان کا بیانیہ سب پر بھاری ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ م اور ش کی لڑائی میں پوری ن لیگ لڑکھڑا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ن ، م او ش لیگ ذاتی ایجنڈے کی خواہش کی تکمیل میں ہلکان مارے مارے پھر رہے ہیں۔ یہ مافیا کے کارندے اور ملکی سیاست میں انکا کوئی مستقبل نہیں، قوم کی طرف سے یہ ٹولہ مسترد ہوچکا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ م اور ش میں گھمسان کارن پڑچکا ہے۔ چچا بھتیجی کھل کر آمنے سامنے اور دست وگریباں ہوچکے ہیں۔ کنیزیں اور درباریوں کی باچھیں کھل چکی ہیں اور وہ حواس باختہ ہوچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ظل سبحانی دوم کے جعلی راجکماری کے بیانیے پر ڈرون اٹیک کے بعد نقلی راجکماری کا بیانیہ پارہ پارہ، ریزہ ریزہ اور کرچی کرچی ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں