وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ 3 سال سے جاری معیشت کی خرابی کا پروپیگنڈا دم توڑتا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین چور لندن فرار ہے۔ ملکی اداروں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے کھوکھلا کرنے والا مجرم ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ملک دگرگوں حالت میں پہنچانے والے بھاشن بازی میں مصروف ہیں۔19 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ چھوڑنے والوں نے ذاتی اکاؤنٹس بھرے، فارن ریزروز سے 8 ارب ڈالر پھونک کر معیشت کا بھٹہ گول کرنے والے اصل ٹھگ ہے۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ ورلڈ پاپولیشن ریوئو کے مطابق دنیا کے تمام ممالک کی نسبت پاکستان میں رہنے کا خرچ سب سے کم ہے۔ تمام بین الاقوامی رپورٹس نااہلوں کی معیشت پر منفی پروپیگنڈے کی نفی ہیں۔ معیشت کی درستگی کے ساتھ ہی درباریوں کی سیاست کا جنازہ نکل رہا ہے۔