چین کے شہر ووہان میں کورونا کے ایک مقامی کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے ووہان کے تمام شہریوں کے کرونا ٹیسٹ کرانے کا اعلان کردیا ہے۔دوسری جانب تیزی سے پھیلنے والا بھارتی کورونا وائرس ڈیلٹا ویریئنٹ چین کے 20 شہروں میں پھیل گیا ہے۔خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین میں کورونا ڈیلٹا ویریئنٹ کے باعث مختلف شہروں میں لاکھوں افراد کو گھروں تک محدود کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ عالمی وبا کورونا چین کے شہر ووہان سے پھوٹی تھی جس کے بعد یہ وبا پوری دنیا میں پھیلتی چلی گئی اور اقوامِ عالم کو گھروں تک محدود کردی.