ترکی کے مشرق میں واقع گاﺅں باسکیل میں ایک خاتون اپنے دس سالہ بھائی کو بچاتے ہوئے سیلابی ریلے کی نذر ہوگئی لیکن اس کو ایک اورخاتون نے ڈرامائی انداز میں بچا لیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق گاﺅں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب آنے کے بعد 23 سالہ یورتسیفین اپنے بھائی کو بچارہی تھیں اس دوران میں اچانک وہ سیلابی ریلے میں بہ گئیں اور وہ انھیں پانچ میٹر دور کھینچ کر لے گیا۔پھر اسی گاﺅں کی ایک اور خاتون ان کی مدد کو پہنچیں اور انھوں نے اس دوشیزہ کو بچا لیا۔اس واقعہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آئی ہے۔اس میں آبدیدہ لڑکے کو یورتسیفین کے ہاتھ پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ترکی کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلے سے اس گاﺅں میں متعدد مکان بہہ گئے ۔تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔