ویکسین ہمیں شدید بیمار ہونے یا مرنے سے بچا رہی ہے، ڈاکٹر فاﺅچی

امریکی ادارے انفیکشیئز ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاﺅچی نے کہاہے کہ ویکسین ہمیں بیمار ہوکر اسپتال پہنچنے، شدید بیمار ہونے یا مرنے سے بچا رہی ہے۔ویکسین وہی کام کررہی ہے جو ہم چاہ رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ ویکسینیٹڈ افراد میں بغیر علامات یامعمولی علامات والا کورونا ہوسکتا ہے، مکمل ویکسین شدہ افراد میں کورونا کی شدت میں بھی کمی دیکھی گئی۔واضح رہے کہ امریکی ادارے سینٹر فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی رپورٹ کے مطابق ویکسینیٹڈ افراد کے کورونا کا شکار یا انتقال کرنے کی شرح 1فیصد سے بھی کم ہے۔

ای پیپر دی نیشن