خاندان کی تشکیل ، لڑکے، لڑکی کومعلومات فراہم کی جائیں گی، محکمہ بہبود آبادی 

Aug 03, 2022

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)شادی ایک سماجی معا ہدہ ہے جس کے تحت دو خاندان آپس میں باہمی مشاورت سے بیٹی اور بیٹے کو رشتہ ازدواج میں باندھتے ہیں، لڑکا اور لڑکی اکثر ان معاملات سے واقف نہیں ہوتے جو اس فیصلہ سے قبل ان کو معلوم ہونی چاہئیں، ان معلومات کو مناسب طریقہ سے ان بچوں تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، محکمہ بہبود آبادی پنجاب نے متوازن خاندان خوشحال پاکستان کے موضوع پر نئے پروگرام کا اجراء کیا جس کے تحت شادی کے خواہشمند لڑکے اورلڑکی کو خاندان کی تشکیل کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی اس سلسلے میں ضلع راولپنڈی میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا اور ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں ٹرینر فیملی ویلفیئر ورکرز کو ٹریننگ دیں گے، ضلعی آفیسر بہبود آبادی شیریں سخن نے اس پروگرام کے مقاصد کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شادی کے خواہشمند لڑکے اور لڑکی کو نئی ذمہ داریوں سے آگاہ کرنے اور بہتر طور سے نئی زندگی کی ابتداء کرنے کیلئے معلومات اور آگاہی دی جائے گی تا کہ وہ اچھے خاندان کی تشکیل دے سکیں اس کیلئے ضلع راولپنڈی میں ایف ایچ سی بے نظیر ہسپتال، ایف ایچ سی ہوی فیملی ہسپتال اور ایف ایچ سی گوجر خان میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں