کھوڑ(نامہ نگار)کھوڑ ،کمڑیال،احمدال اور ڈھلیاںکے ہزاروں سوئی گیس صارفین کو سوئی گیس کے بل مقررہ تاریخ سے صرف ایک دن قبل دیئے جاتے ہیں جبکہ محکمہ دو ہفتے قبل بل پرنٹ کرکے ٹھیکیدار کے حوالے کردیتاہے ٹھیکیدار نے صرف ایک بندہ رکھاہوا ہے جو متذکرہ گائوں کے ہزاروں صارفین کو بل تقسیم کرتا ہے جس کی وجہ سے ہر ماہ بل لیٹ ملتے ہیں اور صارفین کو بل جرمانہ کے ساتھ جمع کرانا پڑتا ہے کھوڑ اور گردونواح کے ہزاروں صارفین نے وفاقی وزیر،ایم ڈی گیس اور جی ایم سوئی گیس نادران اسلام آبادسے مطالبہ کیاہے کہ لیٹ بل تقسیم والے ٹھیکیدار کا ٹھیکہ منسوخ کرکے کسی مقامی ٹھیکیدار کو دیاجائے ۔