بوچھال کلاں( نامہ نگار) پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز کے نائب صدر قاضی محمد اکبر نے بتایا کہ ڈالر کی اونچی اڑان اور پٹرولیم کے علاوہ تمام قیمتوں میں ہوش ربااضافے سے تاجر اور صنعت کار طبقہ سخت پریشان ہے ، بجلی کے نرخوں میں بھی دوگنا، تگنا اضافہ کردیاگیا ہے۔ جس کی وجہ سے ملک میں درآمدات اور برآمدات بری طرح سے متاثر ہوئی ہیں اور صنعتی ترقی مسلسل تنزلی کا شکار ہے لہٰذا حکومت کو اس حوالے سے تاجروں او رصنعت کاروں کو خصوصی بنیادوں پر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔
وہ سیالکوٹ چیمبرآف چیمبرکی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے جانے والے استقبالیہ میں استقبال کررہے تھے۔ اس موقع پر پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن ضلع چکوال کے صدر چوہدری مظہر حسین بھی موجود تھے، خطبہ استقبالیہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے گروپ لیڈر شیخ محمد ریاض نے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ عرصہ میں درآمدات اور برآمدات میں توازن ختم ہوچکا ہے۔
بجلی کے نرخوں میں بھی دوگنا، تگنا اضافہ کردیاگیا ہے، قاضی اکبر
Aug 03, 2022