لاہور(سپورٹس ڈیسک )لاس اینجلس 2028 پیرا اولمپک پروگرام کا حصہ بننے کیلئے ریکارڈ 33 پیرا سپورٹس نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔جن کھیلوں کو پیرا لمپک کھیلوں میں شامل کرنا ہے ان کا حتمی فیصلہ انٹر نیشنل پیرالمپک کمیٹی کا گورننگ بورڈ جنوری 2023ء میں کرے گا۔ پیرس 2024 پروگرام میں 22 کھیلوں کیساتھ ساتھ آرم ریسلنگ، کلائمبنگ، سیریبرل پالسی فٹ بال، گولف، کراٹے، پیرا ڈانس سپورٹ، پاور چیئر فٹ بال، سیلنگ، سرفنگ اور وہیل چیئر ہینڈ بال شامل ہیں۔سیٹنگ والی بال کی ذمہ دار انٹرنیشنل فیڈریشن ورلڈ پیرا والی نے بیچ پیرا والی کو شامل کرنے کیلئے درخواست دی ہے۔CP فٹ بال اور کشتی رانی دونوں ہی ریو 2016 کے پروگرام کا حصہ تھے لیکن انہیں ٹوکیو گیمز کیلئے چھوڑ دیا گیا، جہاں ان کی جگہ بیڈمنٹن اور تائیکوانڈو نے لے لی اور پیرس 2024 کیلئے شمولیت نہیں جیت سکے۔