چارسالوں تک دوسروں کوچور کہنے والا خود سب سے بڑا چور نکلا، دفتر عباسی  

مری(نامہ نگار خصوصی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا حق وسچ کے فیصلے نے عمران خان کی صادق اورامین کی اصلیت قوم کے سامنے رکھ دی ہے چارسالوں تک دوسروں کوچورچورکہنے والا خود سب سے بڑا چور نکلا ،یہ مکافات عمل ہے جیساکرنا ویسابھرنا کی مثال عمران خان کامکروہ چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے 4 سالوں میں ملکی معیشت کو تباہ کیااورسیاست کو جس طرح پراگندہ کیا اس کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی اس کابیانیہ اب پٹ چکا ہے۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی،جنرل سیکرٹری حق نواز عباسی،لیگی رہنمائوں معین الحق ، سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ،منیر عباسی،طاہر حمید،لیبر ونگ ن تحصیل مری کے صدر غالب بشیر عباسی،جنرل سیکرٹری عبدالوحیدعباسی،سیکرٹری اطلا عات ہارون مقیم عباسی،آصف میر،یونس ایوب اوردیگر نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ اب عمران خان اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن