راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی ٹریفک پولیس کے کیمرہ سکواڈنے تیز رفتاری اور غلط اوور ٹیکنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرکے 854 کے چالان کرد یئے جن کو 274450روپے جرمانہ کیاگیااس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشادنے کہا کہ شاہراہوں پر سپیڈ کیمرہ لگانے کا مقصد چالان کرنا نہیں ہے بلکہ سفر کو محفوظ بنانا ہے کیونکہ اوور سپیڈنگ اور غلط اوورٹیکنگ کرنے والے اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں جسکی روک تھام کیلئے سپیڈ کیمروں کا استعمال نہایت ضروری ہے۔
تیز رفتاری ، غلط اوور ٹیکنگ، کیمرہ سکواڈ کے854 گاڑی مالکان کو چالان، 274450روپے جرمانہ
Aug 03, 2022