اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف عامر مغل نے تحریک انصاف ممنوعہ فنڈگ کیس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کھودا پہاڑ نکلا چوہا ثابت ہوا ہے پی ڈی ایم کے حمائت یافتہ الیکشن کمیشن بھر پور کوشش کے باوجود فارن فنڈنگ کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے اوور سیز پاکستانیوں سے پیسہ لینے کو جرم قرار دیا جا رہا ہے پہلے امپورٹڈ حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کو ختم کیا اب ان سے ملنے والی فنڈنگ کو بھی جرم قرار دیا جا رہا ہے اوور سیز پاکستانیوں کا جرم صرف اور صرف عمران خان سے محبت ہے الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کی بی ٹیم بن چکا ہے، الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹ کے فیصلے کہ الیکشن کمیشن چاروں پارٹیوں پیپلز پارٹی ، ن لیگ ، جے یو آئی پی ٹی آئی کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا اکٹھا فیصلہ کرے کی صریحا خلاف ورزی کی ہے۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس کھودا پہاڑ نکلا چوہا ثابت ہوا ، عامر مغل
Aug 03, 2022