اسلام آباد(نا مہ نگار) ماہ جولائی2022 کے دوران آئیسکو آپریشن، ایم اینڈ ٹی اور سرویلنس کی ٹیموں نے مختلف ٹیرف کے حامل صارفین کے بجلی کے میٹرز چیک کیے جس میں سے2867 میٹرز سے مختلف طریقوں سے بجلی چوری کی جا رہی تھی جس پر متعلقہ صارفین کو 10لاکھ33ہزار سے زائد یونٹس کی مد میں2کروڑ64لاکھ80ہزار سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا اورقانونی کاروائی کے لیے متعدد بجلی چوری کرنے والے صارفین کے خلاف متعلقہ تھانوں میں درخواستوں کا اندراج بھی عمل میں لایا گیا۔ چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان نے تمام فیلڈ فارمیشنز کی کاروائیوں کو سراہا اور کہا کے ہمارا ٹارگٹ آئیسکو ریجن سے بجلی چوروں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ ہے۔ انہوں نے آئیسکو کے معزز صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ اس قومی مہم میں آئیسکو کا ساتھ دیں ۔