اسلام آباد(وقائع نگار)سیونتھ ایونیو پر بڑھی ہوئی جنگلی نباتات اور خودرو گھاس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چئیرمین سی ڈی اے نے انوائرنمنٹ ونگ کو ہدایت کی کہ شہر بھر بالخصوص سیونتھ ایونیو کے اطراف سے فوری طور پر خوردروجھاڑیوں اور گھاس کی تلفی کا کام مکمل کیا جائے۔ اس سلسلے میں ڈی جی انوائرمنٹ کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موقع پر جاکر اپنی نگرانی میں تمام گھاس پھوس کی تلفی کے کاکام کی نگرانی کریں،شعبہ انوائرمنٹ کی جانب سے سیونتھ ایونیو پر موسم برسات میں اگنے والی جنگلی نباتات، گھاس پھوس سمیت جنگلی جڑی بوٹیوں کی کٹائی اور صفائی ستھرائی آپریشن میں 8 ٹریکٹر سمیت 30 بش کٹر سمیت دیگر مشینری استعمال کی جا رہی ہے،شہر کے دیگر تمام علاقوں کی گرین بیلٹس، شاہراہوں، چوراہوں، نالوں کے اطراف سلوپس، میڈین سٹریپس سمیت مختلف پارکس میں جنگلی نباتات اور جڑی بوٹیوں کی کٹائی کی رفتار کو بھی مزید تیز کر دیا گیا ہے۔
سیونتھ ایونیو ، جنگلی نباتات، خود رو گھاس پر چیئرمین سی ڈی اے کااظہاربرہمی
Aug 03, 2022