مکرمی : وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ بلوچستان کے بعد بہت سی باتیں اور امور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے پتہ چلے۔ حیرت ہے کہ ان مقامات پر بھی امدادی سرگرمیاں شروع نہیں ہوسکیں جہاں وزیر اعظم خود پہنچے ! یہ صورتحال تسلی بخش نہیں۔ پرسوں وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ریسکیو اور ریلیف امور تیز کرنے کے ساتھ 24گھنٹوں میں معاوضے ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ ہمارے خیال میں حکومت بلوچستان کو فوری طور پر امدادی فنڈز قائم کر کے متاثرین کی مدد کیلئے کمر بستہ ہو جانا چاہیے (سید ارتقاء زیدی، سماجی رہنما و قلم کار)