ٹاٹے پور (نامہ نگار) ٹاٹے پور میں بوائز ہائی سکول تو ہے لیکن عرصہ دراز گزر جانے کے بعد بھی ہائر سیکنڈری سکول نہ بنایا جا سکا جس کی وجہ سے طلباء میٹرک کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد آگے تعلیم جاری رکھنے سے محروم ہیں بااثر اور امیر گھرانوں کے بچے ملتان جاکر تعلیم حاصل کر رہے ہیں غریب لوگ اپنے بچوں کو تعلیم دلوانے سے قاصر ہیں ہائی بوائز سکول کو آج تک منتخب نمائندوں نے ہائر سیکنڈری کا درجہ دینے بارے سوچا تک نہیں بلکہ بااثر لوگوں کی عدم توجہی کے باعث علاقہ کے غریب طلباء جدید دور میں بھی پڑھائی سے محروم ہیں علاقہ کے سنجیدہ افراد نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایم پی اے ملک واصف مظہر راں۔ محکمہ تعلیم ‘ ڈپٹی کمشنر اور وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس لیکر بوائز ہائی سکول ٹاٹے پور کو اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔