نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں مچھلیوں کا شکار کرتے ہوئے 3 مسلمان نوجوان ڈوب کر موت کے منہ میں چلے گئے،بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں پیش آیا جہاں بیلکھرا گاوں میں مچھلیوں کا شکار کرنے گئے 3لڑکے ڈوب گئے،مرنے والوں میں دو بھائی قطب الدین اور صلاح الدین جب کہ پڑوسی محمد ولد شاہد شامل ہیں اور ایک ہی گاوں کے رہائشی ہیں،مکینوں کا کہنا تھا کہ تینوں لڑکے گھر مچھلی کے شکار کے لیے گئے اور رات ہونے پر گھر نہ لوٹے تو ان کی تلاش شروع کی گئی۔ پوری رات اہل خانہ نے تلاش جاری رکھی لیکن کو سراغ نہ ملے،صبح سویرے جب گاوں والے تالاب کے قریب پہنچے تو وہاں لڑکوں کے کپڑے اور دیگر سامان نظر آیا جب کہ تالاب سے ایک لڑکے کی لاش تیرتی ہوئی ملی،اپنی مدد آپ کے تحت گاوں والوں نے باقی دو لڑکوں کی لاشوں کو ڈھونڈ نکالا اور بعدازاں ان کی تدفین کی گئی۔
بھارت مسلمان ڈوب گئے
بھارت، مچھلیاں پکڑتے ہوئے 3 مسلمان نوجوان ڈوب کر جاں بحق
Aug 03, 2022