لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ میں اشتہاری ملزمان سے ملاقات پر وزیر اعظم اور وزرا کی نااہلی درخواست پر سماعت اعتراض کے باعث نہ ہو سکی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے عندلیب عباس کے وکیل کو مصدقہ کاپیاں کیس کے ساتھ لگانے کے لیے 10دن کا وقت دے دیا ہے۔ ہائیکورٹ آفس نے متعلقہ عدالتوں کے فیصلے کی مصدقہ نقول نہ لگانے پر اعتراض عائد کیا تھا۔ جس پر فاضل عدالت نے کہا کہ آپ مصدقہ نقول فراہم کر دیں جس پر وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ وقت دے دیں تاکہ مصدقہ نقول لگا دی جائیں۔ پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس نے نواز شریف، اسحاق ڈار اور سلمان شہباز سے ملاقات پر شہباز شریف اور وزرا کی نااہلی کی استدعا لاہور ہائیکورٹ سے کی ہے۔
وزیراعظم؍ اشتہاری
وزیراعظم، کابینہ کی اشتہاریوں سے ملاقات کیس پر اعتراض، سماعت نہ ہوئی
Aug 03, 2022