لاہور(لیڈی رپورٹر) اسلامیہ کالج برائے خواتین کینٹ کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نسرین جاوید خان نے کہا کہ پاکستانی خواتین کسی سے کم نہیں، قیام پاکستان سے لے کر استحکام پاکستان تک پاکستانی خواتین نے ہرشعبے میں اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایا ہے،آج ملکی وترقی و خوشحالی میںانکا فعال کردار بہترین مستقبل کی نوید ہے۔ وہ گزشتہ روزکینٹ کالج میں جشن آزادی کے سلسلے میں ’’پاکستان کی ترقی میں خواتین کاکردار‘‘ کے موضوع پر اظہار خیال کررہی تھیں۔ شعبہ تاریخ کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں پاکستان کی یکجہتی کیلئے خواتین کے کردار پردستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔