لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے زیر نگرانی ترقی حاصل کرنے والے 25 ایڈیشنل سیشن ججز کے وفد کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورکیا۔ گروپ کی سربراہی ڈائریکٹر پروگرام اکیڈمک چوہدری محمد صدیق نے کی۔سربراہ شعبہ طب شرعی ڈاکٹر فریحہ طارق نے کورس کے شرکاء کو بعداز مرگ معائنہ اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی۔شرکاء کو متعدد پوسٹ مارٹم دکھائے گئے اور پوسٹمارٹم رپورٹ کی تیاری کے متعلق تفصیلات سے آگاہی دی۔وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ میڈیکل تعلیم ہمیں اس بات کا بھی درس دیتی ہے کہ رنگ، نسل، صورت قومیت، برادری کی بنیاد پر علاج نہ کیا جائے بلکہ مساوات کو مشعل راہ بناتے ہوئے انسانیت کی خدمت کی جائے ۔ ڈائریکٹر پروگرام اکیڈمک پنجاب جوڈیشیل اکیڈمی نے وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کو مبارکباد دی ۔اس موقع پر رجسٹرار کے ای ایم یو ڈاکٹر ریاست علی،ڈاکٹر فریحہ طارق، ڈائریکٹر آئی ٹی طارق عرفان، ڈاکٹر فواد کریم اور دیگر موجود تھے۔