ماحولیات پر کنسورشیم بنانے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں: گورنر

Aug 03, 2022

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر بلیغ الرحمان سے پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص تعلیم، تجارت اور ماحولیات میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستانی کمیونٹی آسٹریلیا کی تعمیرو ترقی میں کردار ادا کر رہی ہے۔ پاکستانی طلبہ آسٹریلوی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا میں شعبہ تعلیم میں پاکستانی طلبہ کو سکالرشپ دینے کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں تمام دنیا کے لیے بہت بڑا چیلنج‘ جس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ گورنر نے آسٹریلین ہائی کمشنر کو آگاہ کیا کہ بطور چانسلر وہ ماحولیات پر کنسورشیم بنانے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔
گورنر 

مزیدخبریں