حضرت عمرؓ عدل و انصاف کے پیکر‘ ان کی طرز حکمرانی  رول ماڈل: عبدالخبیر آزاد

Aug 03, 2022

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور نے کہا کہ حضرت عمر فاروق عدل و انصاف کا وہ پیکر تھے جن کی طرز حکمرانی ہمارے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔ حضرت عمر فاروق وہ شخصیت تھے جنہوں نے کہا تھا کہ اگر دریائے دجلہ کے کنارے ایک کتا بھی بھوکا رہ گیا تو عمر سے پوچھ گچھ ہوگی۔ آج پوری دنیا میں حضرت عمر فاروق  کے فضائل اور مناقب بیان کیے جا رہے ہیں، محرم الحرام اور عاشوریٰ محرم میں قیام امن کے لیے اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ہماری بہادر مسلح افواج کی قربانیوں نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط کیا ہے۔ آئیں ملکر ہم پیغام پاکستان کی روشنی میں دیے گئے ضابطہ اخلاق پر عمل پیرا ہوں اورکوئی ایسا عمل نہ کریں جس سے ملک میں انتشار پیدا ہو۔ 
عبدالخبیر آزاد

مزیدخبریں