لندن(ائی این پی)کشمیری نژاد برطانوی نیوروسرجن ڈاکٹر نے کامیاب آپریشن کرکے سرسے جڑے دو جڑواں بچوں کو علیحدہ کردیا، برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق تین سالہ دو جڑواں برازیلین بچے جن کا نام برنارڈو اور آرتھر لیما ہے۔
، نیورو سرجن ڈاکٹر نورلاویس کی قیادت میں ڈاکٹر ز کی ٹیم نے سی ٹی اور ایم آر آئی اسکینوں کی مدد سے جڑواں بچوں کا معا ئنہ کیا اور جدید تکنیک ورچوئل رئیلٹی پروجیکشنز کا استعمال کیا ، ڈاکٹر اویس نے میڈیا کو بتایا کہ یہ کامیاب آپریشن اس کی زندگی کا سب سے پیچیدہ ترین کیس تھا ،انہوں نے کہا کہ، پہلی بار مختلف ممالک سے سرجنوں نے ہیڈ سیٹ پہنا اور ایک ساتھ ایک ہی ورچوئل رئیلٹی روم میں آپریشن کیا،جڑواں بچوں کی سات سرجری ہوئیں، جن میں صرف آخری آپریشن میں 27گھنٹے سے زیادہ کا آپریٹنگ وقت اور تقریبا 100 طبی عملہ شامل تھا،سرجری کے ذریعے سر جڑے بچوں کو علیحدہ کرنے میں 27گھنٹے سے زائد وقت صرف ہوا ۔
لندن آپریشن
لندن، کامیاب آپریشن کے بعد سر سے جڑے بچوں کو علیحدہ کردیا
Aug 03, 2022