پاکپتن، بابا فرید گنج شکر کے780ویں عرس کی تقریبات جاری

پاکپتن (اے پی پی) عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمت اللہ علیہ کے 780 ویں سالانہ عرس کی تقریبات پاکپتن میں جاری ہیں۔ محکمہ اوقاف حکومت پنجاب کی جانب سے درگاہ بابا فرید پر رنگ برنگی لائٹوں اور برقی قمقموں سے چراغاں کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے درگاہ کے چاروں اطراف مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور سخت چیکنگ کے بعد زائرین کو درگاہ میں داخلہ کی اجازت دی جا رہی ہے۔ سجادہ نشیں درگاہ بابا فرید دیوان مودود مسعود چشتی فاروقی کی طرف سے زائرین میں صدیوں پرانے اور روائتی تبرکات بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ زائرین کی طرف سے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں۔ بہشتی دروازہ کی قفل کشائی 5محرم الحرام کو کی جائے گی۔
چراغاں

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...