اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر موثر حکمت عملی ترتیب دی ہے پولیو کے خاتمے کیلئے وائرس کی بھر پور نگرانی کی جارہی ہے بنوں،لاھور،اسلام آباد، نوشہرہ راولپنڈی، سوات اور پشاور میں ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن سات بڑے شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس موجود ہے وہاں موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے والدین سے اپیل ھے پولیو مہمات کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلایں ۔