پٹرولیم لیوی میں اضافہ ، پاکستان نے پیشگی شرائط پوری کر دیں 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھرپیرز ریز نے کہا ہے کہ پاکستان نے پیٹرولیم ڈویلمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) میں اضافہ کر کے مشترکہ جائزہ کی پیشگی شرائط پوری کر دی ہیں۔ آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھرپیرز ریز نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے 31 جولائی کو پی ڈی ایل میں اضافہ کر کے ساتویں اور آٹھویں مشترکہ جائزے کی پیشگی شرائط پوری کر دی ہیں۔ پاکستان کو مناسب فنڈنگ کی یقین دہانی ہو جاتی ہے تو اگست کے آخر میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہو گا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا اجلاس پاکستان کے دوست ممالک کی طرف سے 4 ارب ڈالر فنڈنگ کی یقین دہانیوں سے مشروط ہے۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 24اگست کو ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن