فارن فنڈ نگ کیس فیصلہ نے پی ٹی آئی کی سیا ست کاجنازہ نکال دیا: عرفان الحسن بھٹی 

سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی 131 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ فارن فنڈ نگ کیس فیصلے نے پی ٹی آئی کی سیا ست کاجنازہ نکال دیا، الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد پی ٹی آئی رہنما ئوں کی میڈیا سے گفتگو عوام کو گمراہ کرنے کی بھو نڈی حرکت ہے، غیر ملکی فنڈ نگ ثا بت ہو نے کے بعد پی ٹی آئی جھو ٹی جماعت ثا بت ہو گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہو ں نے کہا کہ فارن فنڈ نگ کیس کا فیصلہ سامنے آ نے کے بعدعمران خان صادق اور امین نہیں رہے غیر ملکی فنڈ سے چلنے والی پی ٹی آئی کی اصلیت سامنے آنے پر عمران خان کا چہرہ بے نقا ب ہو گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...