ٹوئٹر نے بھارت میں دہشتگردی کو فروغ دینے، فحاشی پھیلانے والے 43 ہزار اکاؤنٹس بند کر دیئے 

Aug 03, 2022


نئی دہلی (اے پی پی) ٹوئٹر نے جو مختلف قسم کے مواد کو روکنے کے احکامات پر بھارتی حکومت کے خلاف قانونی جنگ لڑ رہا ہے، جون کے مہینے میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 43ہزار 140سے زائد بھارتی صارفین کے اکائونٹس بند کر دیئے ہیں۔  سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر نے منگل کو اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہاکہ اس نے 40,982 اکائونٹس سے بچوں کے جنسی استحصال، فحاشی اور اسی طرح کے دیگر مواد کو ہٹا دیا اور دہشت گردی کو فروغ دینے پر 2,158اکائونٹس کو بند کردیا۔ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کو 26مئی سے 25جون کے درمیان ملک میں 724شکایات موصول ہوئیں اور 122 شکایات پر کارروائی کی گئی۔

مزیدخبریں