جولائی: 135102ایمرجنسیزمیں 140003متاثرین کو ریسکیو کیا

لاہور(نامہ نگار)پنجاب ایمرجنسی سروس سے گزشتہ ماہ جولائی میں 135102ایمرجنسیزمیں 140003متاثرین کو ریسکیو کیاجبکہ  سیلابی علاقوں سے 10692متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچایا ہے۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا ہے کہ پنجاب ایمرجنسی سروس نے جولائی 2022 کے دوران پنجاب بھر میں 135102 ایمرجنسیزمیں 140003متاثرین کو ریسکیو کیا۔ 15 جون سے جاری سیلاب ذدہ اضلاع سے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے10692متاثرہ افراد کو سیلابی علاقہ جات سے نکالا۔ ڈاکٹر رضوان نصیر کو ریسکیو ہیڈ کوارٹرز میں ماہانہ جائزہ اجلاس اور فلڈ ریسکیو آپریشنز کی بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سیلاب کے خطرہ کے پیشِ نظر راجن پور، ڈی جی خان، میانوالی، مظفر گڑھ اور ممکنہ سیلابی علاقہ جات میں ریسکیو ٹیموں اور ضروری وسائل کو بروقت تعینات کیا گیا۔ اب تک تقریباً 10692 سیلاب متاثرین کومختلف اضلاع سے نکالا جا چکا ہے۔ جن میں سے 5227راجن پور،5067 ڈی جی خان،256 مظفر گڑھ اور142 افراد کومیانوالی سے بچایا گیاہے۔ گزشتہ ماہ کے بارے میں بریف کیاکہ مجموعی طور پہ135102 ایمرجنسیز میں28959روڈ ٹریفک حادثات،82874 میڈیکل ایمرجنسیز، 1461 آتشزدگی کے واقعات، 3724 جرائم کے واقعات، 1153 جانوروں کو بچانے کے واقعات، 222 ڈوبنے کے واقعات298 بلڈنگز کے گرنے کے واقعات جبکہ16411 متفرق آپریشنزتھے۔ 

ای پیپر دی نیشن