نیسی پلوسی تا ئیوان پہنچ گئی ، کشیدگی میں زبردست اضافہ: امریکہ بد معا شی کی سیا ست کر رہا : چین

Aug 03, 2022


تائی پے، بیجنگ، ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے تائیوان پہنچنے پر  روس، چین کا سخت ردعمل آیا ہے۔ نینسی پلوسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ تائیوانی قیادت کے ساتھ بات چیت امریکہ تائیون شراکت داری کی توثیق پر مرکوز دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کو فروغ دینے  پر بات ہوگی، بات چیت میں آزاد انڈوپیسفک ریجن کی ترقی پر بھی توجہ مرکوز ہوگی۔ دورہ تائیوان کسی بھی طرح امریکہ کی دیرینہ پالیسی سے متصادم نہیں ہے۔ تائیوانی عوام کے ساتھ امریکہ کی یکجہتی آج پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ موجودہ دور میں دنیا کو آمریت اور جمہوریت کے درمیان انتخاب کا سامنا، کانگریسی وفد کا دورہ تائیوان جمہوریت کیلئے امریکہ کی غیر متزلزل حمایت کا عکاس ہے۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر ردعمل میں کہا ہے کہ تائیوان پر آگ سے کھیلنے والے امریکی سیاستدانوں کو قیمت چکانی ہوگی۔ ان امریکی سیاستدانوں کا انجام اچھا نہیں ہو گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین نے امریکی سپیکر کے دورہ تائیوان پر امریکہ کو سنگین نتائج  سے خبردار کیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق چین کے فائٹر طیاروں نے آبنائے تائیوان کو پار کر لیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ نے نینسی پلوسی کے تائیوان پہنچنے پر سخت ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چین تائیوان میں امریکی نقل و حرکت کو ہر گز برداشت نہیں کرے گا۔ امریکہ بدمعاشی کی سیاست پر گامزن ہے۔ نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کا اختتام امریکیوں کیلئے اچھا ثابت نہیں ہو گا۔ روس نے امریکی سپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کو اشتعال انگیزی قرار دے دیا۔ روس نے کہا کہ نیسی پلوسی کا دورہ تائیوان امریکہ اور چین کے تصادم کی وجہ بن سکتا ہے۔ تائیوانی حکام نے الزام لگایا 21 چینی لڑاکا طیارے تائیوان چین کی مشترکہ فضائی حدود میں داخل ہوئے۔ غیر ملکی خبر ایجسنی کے مطابق فضائی دفاعی زون تائیوان کی فضائی حدود سے کافی دور ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی جنگی بحری جہاز تائیوان کے قریب پانیوں میں گشت کر رہے ہیں۔ ادھری چینی فوج بھی ہائی الرٹ ہے۔ فوجی حکام نے بتایا آبنائے تائیوان میں جنگی مشقیں آج سے شروع ہونگی۔یاد رہے 25 برس بعد کسی بھی امریکی عہدیدار کا تائیوان کا پہلا دورہ ہے۔

مزیدخبریں