کرپشن کی بڑی وجہ ترقیاتی فنڈز کی بندر بانٹ ہے:اقبال شیخ 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما وامیدوار یوسی چیئرمین حاجی اقبال شیخ نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ تمام صوبوں میں مضبوط بلدیاتی نظام لایا جائے اور اراکین اسمبلی ترقیاتی کاموں کی بجائے صرف اور صرف قانون سازی کریں کرپشن کی سب سے بڑی وجہ ترقیاتی فنڈز کی بندر بانٹ ہے تمام سیاسی جماعتیں وسیع تر ملکی مفاد میں قربانی دیں اور اسمبلیاں توڑ کر نئے انتخابات میں جائیںبلدیاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے مو ن سون کی بارشوںکے دوران برساتی نالوں کی صفائی نہ ہونے کی بناء پر پانی کے بروقت انخلاء میں کوتاہی سے تاجروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ایڈمنسٹریٹر اپنے کمروں کی حد تک محدود ہوکر رہ ہوگئے تھے اور کئی کئی فٹ پانی میں عوام گھروںمیں مقید اور تاجروں کی دکانوں،گوداموںمیں پانی داخل ہوکر تباہی مچاتا رہا اگر بلدیاتی نظام ہوتاتو میونسپل کمیٹی کا سربراہ لازم عملہ کے ہمراہ شہر کا دورہ کررہا ہوتا۔

ای پیپر دی نیشن