نشیمن اقبال کوآپریٹو سوسائٹی کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا

Aug 03, 2022

لاہور(کامرس رپورٹر) نشیمن اقبال کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی لمیٹڈ لاہور نو منتخب صدر ملک اشرف ڈوگر، جنرل سیکرٹری میاں تصور ممتاز، نائب صدر ایم الطاف خان، فنانس سیکرٹری عامر خان، ایگزیکٹو ممبران شوکت اقبال خان، سید ثقلین کرمانی، مظہر بٹ، محمد علی جوئیہ اور ملک ثناء  اللہ نے حلف اٹھا لیا۔ اس موقع پر نو منتخب صدر ملک اشرف ڈوگر اور جنرل سیکرٹری میاں تصور ممتاز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشائ￿  اللہ اب سوسائٹی کو بہترین سوسائٹی بنا کر دم لیں گے، سوسائٹی کے جتنے بھی ترقیاتی کام ہیں وہ پورے کریں گے، بہترین سکیورٹی نظام مہیا کیا جائیگا، اہلیان سوسائٹی کو بہترین سہولیات مہیا کریں گے، انہوں نے کہا کہ ان تمام دوستوں اور ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے الیکشن میں ہماری حمایت کی اور ہمیں سپورٹ کیا، انشاء  اللہ ان کی تمام امیدوں پر پورا اتریں گے۔

مزیدخبریں