لاہور(کامرس رپورٹر ) ایل این جی کی بروقت خریداری نہ ہونے کی وجہ سے انڈسٹری کو گیس کے بحران کا سامنا ہے۔ قدرتی گیس کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے انڈسٹری کا پہیہ رک رہا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ ایل این جی جلد سے جلد امپورٹ کرے۔ ایوان صنعت و تجارت لاہور کے سابق سینئر نائب خواجہ شہزاد ناصر نے کہا ہے کہ حکومت فورا ایل این جی درآمد کرنے کا بندوبست کرے۔ انڈسٹری پہلے ہی بہت سے مسائل کی وجہ سے پریشان ہے۔ اب ایل این جی بروقت نہ خریدنے کی وجہ سے اس کی پریشانیاں مزید بڑھ گئی ہیں اور انڈسٹری کے بحران میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بزنس کے حالات پہلے ہی ٹھیک نہیں ہیں۔ اوپر سے حکومت بزنس کمیونٹی کے ساتھ تعاون کرنے کے بجائے پریشانیاں اور زیادہ بڑھارہی ہے۔
حکومت فوراً ایل این جی درآمد کرنے کا بندوبست کرے:خواجہ شہزاد ناصر
Aug 03, 2022