گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )صحابہ اکرامؓ کی زندگیاںہمارے لیے نور کا روشن مینارہیں ، حضرت عمر فاروق ؓکی زندگی جرات و بہادری اور سخاوت سے مزین ہے، آپ نے ریاست مدینہ کی طرز پر بہترین ریاستی امور رائج فرمائے۔ اصحاب رسولؓ کی زندگی عدل و انصاف اور شجاعت سے بھرپور ہے، حضرت عمر فاروقؓ کی شجاعت اور تلوار سے اہل کفر ہمیشہ کپکپاتا تھا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک ضلع رہنما محمد جاوید بٹ نے پاکستان سنی تحریک تحصیل وزیرآباد کے زیر اہتمام حضرت فاروق اعظم ؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر دیگر علما اور قائدین نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت صدارتی اور آمرانہ نظام کو آزمایا جا چکا ہے اب وقت آچکا ہے کہ اصحاب رسولؓ کے رائج کردہ نظام کو پاکستان میں نافذ العمل بنایا جائے اور عوام کی زندگیوں میں اسلامی فلاحی جمہوری اور عدل و انصاف پر مبنی نظام حکومت قائم کی جائے ۔لاکھوں مربع میل پر حکومت کرنے والے حضرت عمرفاروق ؓ زمین پر چٹائی پر سوتے اور سادہ کھانا کھاتے، لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرتے۔ اس دور میں نظام خلافت ہی عوام کا مداوا ہے۔
صحابہ اکرامؓ کی زندگیاںہمارے لیے نور کا روشن مینارہیں : جاوید بٹ
Aug 03, 2022