منفی ہتھکنڈوں سے  پی ٹی آئی کو دیوار سے لگایا  نہیں جاسکتا:رانا عباس علی 

فیروزوٹواں(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و امیدوار پی پی139 رانا عباس علی خاں نے فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے سنائے جانے والے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے منفی ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگایا نہیں جاسکتا ، تحریک انصاف ایک اٹل سیاسی حقیقت ہے جسے تسلیم کرنے کے سوا مخالفین کے پاس کوئی چارہ نہیں، الیکشن کمیشن نواز لیگ کی بی ٹیم ثابت ہوا ہے اسکا سنایا گیا فیصلہ عدالت میں چیلنج کیا جائے گا، پی ٹی آئی کے خلاف کھیلے جانے والے مذموم کھیل پر قوم خا موش نہیں بیٹھے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن