میرپورخاص(بیورورپورٹ) حضرت امام حسین کی قربانی شہادت عظیم ہے،ان خیالات کا اظہار مولانا ارشاد علی عرفانی نے عزا خانہ زہرا چاکی پاڑہ، مولانا اخلاق حسین اخلاق نے حیدری مسجد و امام بارگاہ میں اور دیگر نے عشرہ محرم الحرام کی مجالس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے مذید کہا کہ اللہ تعالی اور امام حسین میں کچھ تو ایسا تعلق ہے جو اپنی مثال آپ ہے مسلمان دامن رسولؓ اور اہلیبیت اطہار کے در سے وابستگی اختیار کریں تاکہ نجات کے ساتھ ساتھ کامیابی و کامرانی ہمارے قدم چومے کیوں کہ یہی وہ مقدس ہستیاں ہیں جنہوں نے باطل کے خلاف ہر معرکہ کو سر کیا اور دین اسلام کو سر بلند کرنے کے ساتھ ساتھ قرآنی تعلیمات کو واضع طور پر انسانیت کے سامنے پیش کیا آج افسوس کی بات یہ ہے کہ پوری اسلامی دنیا میں کشت و خون کا بازار گرم ہے اس کی بڑی وجہ دین اسلام کے اصولوں میں عدم دلچسپی ہے اور اس کے ساتھ دنیا آج کے دور کے یزید کے اشاروں پر ہمیں مشکلات میں مبتلا کر رہی ہے ہمیں حسینی افکار کو اپنانا ہو گا کیونکہ دنیا نے دیکھ لیا کہ خانوادہ رسولؓ نے دین کو مستحکم کیا بعد از مجلس نوحہ خوانی و سینہ زنی کی گئی اور نیاز امام حسین تقسیم کی گئی۔