راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا وہ بھی مرا ہوافیصلے کے بعد انجمن غلامانِ امریکہ کی ناجائز خواہشات پر اوس پڑھ گئی ہے آج کے فیصلے سے پی ٹی آئی کے موقف کی تائید ہوئی ہے میڈیا ایڈوائزر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فارن فنڈنگ اْسامہ بن لادن سے دس کروڑ روپیہ لینا ہوتا ہیاْسامہ بن لادن سے فنڈنگ کی گواہی بے نظیر بھٹو بھی دے چکی ہیں فیاض چوہان نے کہا کہ فارن فنڈنگ لیبیا اور عراق کے سربراہان سے فنڈز اور ڈالرز لینا ہوتا ہے جے یو آئی اور دیگر پارٹیاں اسّی اور ستر کی دہائی میں معمر قذافی اور صدام حسین سے ڈالرز لیتی تھی الیکشن کمیشن نے پی پی پی اور ن لیگ کا فیصلہ نہ سنا کر اعلی عدالتوں کی توہین کی ہے۔
فیاض الحسن چوہان
ممنوعہ فنڈنگ کیس ،کھودا پہاڑ نکلا چوہا وہ بھی مرا ہوا: فیاض الحسن چوہان
Aug 03, 2022