اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ جو صادق اور امین بنتا پھرتا تھا وہی میر جعفر اور میر صادق نکلاالیکشن کمیشن ممنوعہ فنڈنگ کے فیصلے پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دوسروں کو چور اور جھوٹا کہنے والا خود انٹرنیشنل جھوٹا اور چور ثابت ہواترجمان پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ امریکی، بھارتی، اسرائیلی فنڈ پر پلنے والی پارٹی اور عمران نیازی قوم کو آزادی کا درس دیتا رہا، امریکی سازش کا رونا رونے والا خود فارن ایجنٹ ثابت ہواحافظ حمد اللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران نیازی اور پی ٹی آئی کے خلاف فرد جرم ہے، دوسروں سے استعفے کا مطالبہ کرنے والے کو آج خود پارٹی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو جانا چاہیے ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے ایک ہی بال سے کپتان سمیت پوری ٹیم کو اڑا کے رکھ دیا، اب آفتاب سلطان کی بالنگ کا انتظار ہے کہ وہ بال ٹیمپرنگ چیمپئن کے خلاف کیا کمال دکھائیں گے۔
حافظ حمد اللہ
صادق،امین بننے والا خودمیر جعفر ، میر صادق نکلا : حافظ حمد اللہ
Aug 03, 2022