ٹک ٹاک کمپنی اپنی میوزک اسٹریمنگ سروس شروع کرے گی

Aug 03, 2022

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ٹک ٹاک کمپنی اپنی میوزک اسٹریمنگ سروس شروع کرے گی۔ٹک ٹاک کی ملکیت رکھنے والی کمپنی بائیٹ ڈانس نے یو ایس پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس میں 'ٹک ٹاک میوزک' کے نام سے ایک ٹریڈ مارک کی درخواست جمع کرائی ہے۔یہ سروس صارفین کو میوزک ڈان لوڈ کرنے، پلے کرنے، شیئر، آڈیو اور ویڈیو لائیو اسٹریم کرنے کی سہولت فراہم کرے گی جبکہ وہ پلے لسٹس کے کور کے طور پر تصاویر بھی اپ لوڈ کرسکیں گے۔بائیٹ ڈانس کی پہلے ہی ایک میوزک اسٹریمنگ ایپ ریسو موجود ہے مگر یہ صرف بھارت، انڈونیشیا اور برازیل میں دستیاب ہے۔اس ایپ میں بھی چند ایسے فیچرز موجود ہیں جو ٹریڈ مارک کی درخواست میں درج ہیں۔اس درخواست کو سب سے پہلے آسٹریلیا میں جمع کرایا گیا تھا اور 9 مئی کو امریکا میں جمع کرایا گیا۔
 اسٹریمنگ سروس

مزیدخبریں